بساک کوئٹہ زون کا سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپ لگانے کا اعلان

396

بلوچ اسوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بلوچستان کے سیلان زدگان کیلئے امدادی کیمپ لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بساک کوئٹہ زون کے جاری اعلامیے میں کوئٹہ کے دس علاقوں میں کیمپ لگانے کا اعلان کیا گیا ہے اور عوام سے امداد کی اپیل کی گئی ہے۔

بساک کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے، موسیٰ کالونی، سریاب روڈ، کسٹم سریاب، بشیر چوک کمبرانی روڈ، جناح روڈ نزد سول اسپتال، بلوچ کالونی تیسری سٹاف بروری، بروری روڈ نز مد بی ایم سی، جناح ٹاؤن نزد بورڈ آفس، منو جان چوک ہدہ، آلمو چوک ائیرپورٹ روڈ اور دوسری چورنگی سیٹلائٹ ٹاؤن میں کیمپ لگائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ایک دو ماہ سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے اموات کی تعداد 200 سے تجاوزکرگئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں میں 670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر 22 ہزار 692 مکانات کو  نقصان پہنچا، 690 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں متاثر ہوئی ہیں۔ بارش اور سیلابی ریلوں سے 18 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں۔ ایک لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔