براس نے پاکستان آرمی کی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی

4180

بلوچ مسلح تنظیمیں کی اتحاد بلوچ راجی آجوئی سنگر ( براس )نے گذشتہ روز پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

میڈیا کو جاری کیے گیے مختصر بیان میں تنظیم کے ترجمان بلوچ خان کا کہنا تھا کہ بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے جنگجوؤں نے گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے وندر اور نورانی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تفصیلی بیان بعد میں میڈیا کو جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا تھا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد، پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر سوار تھے جو سب ہلاک ہوئے ہیں۔

خضدار پولیس نے پاکستان آرمی کی لاپتہ ہیلی کاپٹر کے ملبہ ملنے کی تصدیق کردی۔

ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا ہے۔