القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری امریکی فضائی حملے میں ہلاک: امریکی صدر جو بائیڈن کا دعویٰ

528

امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ امریکہ کی سیکیورٹی فورسز نے کابل میں ایک فضائی حملے میں القاعدہ کےرہنما ایمن الظواہری کو ہلاک کر دیا ہے۔

الظواہری پر القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے ساتھ مل کر امریکہ میں 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے دہشت گردانہحملوں، جسے 9/11 دہشت گردانہ حملہ بھی کہا جاتا ہے، کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام تھا۔

القاعدہ نے چار طیارے ہائی جیک کیے تھے، جن میں سے دو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے شمالی اور جنوبی ٹاورز سے ٹکرا گئے تھے۔ دونوںٹاور ایک گھنٹے میں گر گئے۔ ایک اور طیارہ پینٹاگون کے ایک حصے سے ٹکرا گیا۔ چوتھا طیارہ جس کا مقصد مبینہ طور پر ایک اوراہم عمارت کو تباہ کرنا تھا، پنسلوانیا کے ایک میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ان حملوں میں 2,977 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پیر کے روز بائیڈن نے کہا کہ امریکہ نے دو روز قبل افغانستان کے شہر کابل میں ایک فضائی حملہ کیا، جس میں الظواہری کو ہلاککر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قتل سے 9/11 حملوں میں مرنے والوں کے اہل خانہ کا انصاف مکمل ہو جائے گا۔

طالبان حکام نے جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے ہیں تاہم گذشتہ رات ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیقکی کہ امریکی ڈرون حملے میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔