افغانستان میں سیلاب سے تباہی، 20 افراد جاں بحق

288

افغانستان کے صوبے لوگر میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق لوگر میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے، 9 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں جبکہ سیلابی ریلے میں بہہ کر 4 افراد لاپتہ ہوگئے۔

سیلاب کے باعث 3 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا اور ہزاروں لوگ کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ افغان حکام کے مطابق کئی دیگر صوبوں کو بھی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اور بارشوں کو سلسلہ جاری ہے۔