اشیاء کپ: پانچ مرتبہ چیمپئن کا افغانستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست

449

دبئی میں جاری ایشیاء کپ کے شروعاتی میچ میں افغانستان نے پانچ مرتبہ ایشیائی چیمپئن سری لنکا کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا ۔

افتتاحی میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا پہلے کھیلتے ہوئے 19.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔

افغانستان کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 10.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔حضرت اللہ زازئی 37 اور رحمان اللہ گرباز 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجاپاکسا نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔