کوئٹہ میں دھماکا، ایک ہلاک

351

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پولیس اہلکار سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں السادات مارکیٹ کے قریب ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تھے بعد ازاں ان میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہوگیا۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے واضح نہیں کیا کہ دھماکے کا ہدف کون تھا۔