مشکے میں اسنائیپر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

250

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ پانچ اگست کی شام سات بجکر تیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقےوادئ مشکے ، رونجان میں واقع کیمپ کے نزدیک پہاڑی پر واقع چوکی پر اسنائیپر سے حملہ کیا ،جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق حملہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے اسنائپر ٹیم کی جانب سے کیاگیا ،اسنائپر ٹیم اپنے جنگی تربیت کا بخوبی استعمال کرتے ہوئے فورسز پر حملہ آور ہوکر بحفاظت نکلے میں کامیاب رہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قبضہ گیر ریاست کے خلاف حملے مقبوضہ بلوچستان کے آزادی تک مزید شدت فراوانی سے جاری رہے گی۔