بلوچستان میں تعلیمی اداروں کو ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان

243

بلوچستان کے تعلیمی ادارے 5 روز کیلئے مزید بند کردئیے گئے۔

بلوچستان کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے سوموار سے جمعہ تک بند رہیں گے وزیر تعلیم نصیب اللہ مری کے مطابق فیصلہ سیلاب وبارشوں سے ہونیوالی حالیہ تباہی کے باعث کیا گیا۔

بیشتر سرکاری اسکولوں میں سیلاب پانی داخل ہوا ہے کوئٹہ سمیت کئی اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو سرکاری اسکولکالجز میں پناہ لئے ہوئے ہیں جبکہ کئی مقامات پر سڑکیں بہے جانے سے آمد کا سلسلہ بھی بند ہوچکا ہے

صوبائی وزیر تعلیم نے اس سے قبل بارشوں کے پیش نظر بلوچستان میں چھٹیوں کا اعلان کردیا تھا تاہم تعلیمی ادارے 28 اگستکھول جانے تھے

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایک ستمبر تک بند رکھے جائینگے جبکہ ایک ستمبر کے بعد تدریسی کا عمل پھر سے شروع کیاجائے گا