ہوشاپ و قلات حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

729

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں دو مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے ہوشاپ میں الندور کاشولی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر تعینات ایک اہلکار کو سنائپر حملے میں نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج کے ایک دستے نے حملے کے بعد سرمچاروں کی تعاقب کی کوشش کی تاہم منصوبہ بندی کے تحت پہلے سے ہی راستے میں مورچہ زن سرمچاروں نے دشمن اہلکاروں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے انہیں مزید جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ گذشتہ دنوں 18 جولائی کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات میں شیخڑی کے مقام پر گیس نکالنے والے ایک سائٹ پر حملہ کیا جہاں مارگنڈ بلاک ون کے کنویں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیئے گئے جبکہ کنویں کی حفاظت پر معمور مسلح افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بی ایل اے کے سرمچاروں نے مقامی بلوچ ہونے کے باعث انہیں تنبیہہ کرتے ہوئے رہا کردیا جبکہ ان کا اسلحہ ضبط کرلیا۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ ہم مقامی افراد کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ قبضہ گیر کے استحصالی منصوبوں کا کسی طور پر حصہ نہ بنیں بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصانات کا ذمہ دار خود ہونگے۔