ہرنائی: اغواء ہونے والے کوئلہ کان منیجر کی لاش برآمد

714

گذشتہ ماہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے کول کمپنی کے منیجر شیر بہادر کی لاش برآمدکرلی گئی۔

شیر بہادر کی لاش گذشتہ شب بلوچستان کے علاقے ہرنائی سے برآمد کرلی گئی۔

خیال رہے کہ مذکورہ کول کمپنی کے منیجر سمیت دیگر تین مزدوروں کو بارہ جون کو نامعلوم افراد نے رات گئے کوئٹہ کے نواحی علاقےاسپین کاریز سے اغواء کرلیا تھا۔

پولیس کا اس وقت کہنا تھا کہ اغوا کیے گئے ملازمین میں ایک انجینیئر اور 3 کانکن شامل ہیں، اغوا ہونے والوں میں دو کا تعلق چکوال،ایک کا صوابی اور ایک کا مظفر آباد سے ہے۔

کوئلہ کان ملازمین کے اغوا کا مقدمہ ہنہ اوڑک تھانے میں درج کرلیا گیا۔ تاہم مذکورہ کول کمپنی کے مزدوروں کے اغواء اور ہلاکت کےمحرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں ناہی اس واقعہ کے ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔