گوادر: فورسز پر دستی بم حملہ

899

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم افراد نے فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ کے مین گیٹ پر قائم پاکستان نیوی کے چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں فورسز کو نقصان سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق تاحال حکام نے نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ سی پیک کے مرکز سمجھنے والے شہر گوادر میں فورسز پر حملے ہوتے رہتے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔