گوادر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

252

بلوچستان کے ساحلی پٹی گوادر، پسنی اور دیگر علاقوں میں اتوار کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گے۔

تاہم اس کے نتیجے میں اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

بلوچستان کے شہر پسنی کے جنوب مشرق میں زیرِ سمندر 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے گوادر اور بلوچستان کی دیگر ساحلی پٹی پر بھی محسوس کیے گئے۔