کیچ: فورسز کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

314

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے جمعے کے روز دوپہر دو بجے کے قریب تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت نادل ولد دلمراد، قدیر جان ولد علی بخش اور محمد حاصل ولد محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں نادل اور قدیر بالگتر کے رہائشی ہیں اور وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے شاپُک آئے ہوئے تھے جہاں وہ جبری گمشدگی کے شکار ہوئے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات پچھلے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جاری ہیں وہیں لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز بھی ایک دہائی سے سراپا احتجاج ہیں۔