کیچ: خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد

465

بلوچستان کے ضلع کیچ سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

دونوں لاشیں کیچ کے علاقے بلیدہ کے مقام سے برآمد ہوئی ہیں، پولیس کے مطابق دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد گذشتہ روز بلیدہ سے کسی کو اطلاع دیے بغیر نکلے تھے اور انکی لاشیں بدھ کے روز برآمد کرلی گئیتھی۔

دونوں کام تعلق بلیدہ ہی سے ہے تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔