کوئٹہ: پاکستانی فورسز پر حملہ

478

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ خشو ہوٹل کے قریب دستی بم کے ذریعے حملہ ہوا جس میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے ۔

جائے وقوعہ پر پاکستانی فورسز اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئے، تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔