کوئٹہ اور قلات میں قابض فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

883

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ اور قلات میں دو مختلف نوعیت کے حملوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا جن میں دشمن کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق بی ایل اے کے سرمچاروں نے کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر قابض پاکستانی فورس فرنٹیئر کور کے ایک چیک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قلات کے علاقے منگچر میں جوہان کراس کے مقام پر سرمچاروں نے لیویز فورسز کو اس وقت نشانہ جب انہوں نے ناکہ لگایا تھا، حملے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہوئے۔

جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل اے اس سے قبل بھی پولیس و لیویز فورس کو وارننگ جاری کرچکی ہے کہ وہ اجتماعی اور انفرادی حوالے سے بلوچ قومی تحریک کے سامنے کسی طرح کی رکاوٹ بننے سے گریز کریں۔مقصد کے حصول تک بی ایل اے کی جدوجہد جاری رہیگی۔