کرنل لائیق ہمارے تحویل میں ہے – بی ایل اے

2422

گذشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے زیارت سے پاکستانی کرنل کو تحویل میں لینے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی۔

تنظیم کی جانب سے میڈیا کو بذریعہ میل بیجھے گئے مختصر بیان میں بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی کرنل لئیق بیگ مرزا بی ایل اے کے تحویل میں ہے۔

ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق کرنل لئیق کو بی ایل اے کے اسپیشل فورس اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 جولائی کو گرفتار کیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ کرنل کو گذشتہ دنوں زیارت کے علاقے ورچوم سے نامعلوم افراد اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی  کمشنر زیارت سمیع اللہ کاکڑ نے بدھ کو بتایا ہے کہ معلوم ہوا کہ وہ کراچی سے تعلق رکھتے ہیں جن کی بازیابی کے لیے لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے اجلاس میں واقعہ پر غور ہوا اور ان کی بازیابی کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان فوج کے آفیسر کے لاپتہ ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا جس میں فوج کی کوئک رسپانس فورس خصوصی طور پر حصہ لے رہی ہے۔ زیارت اور گردنواح میں گذشتہ روز سے ہیلی کاپٹروں کی آمدورفت جاری ہے تاہم آفیسر کی بازیابی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔