کراچی خودکش حملہ، ملزم کے گھر سے گولہ بارود برآمدگی کا دعویٰ

813

رواں سال اپریل میں کراچی یونیورسٹی میں چینی شہریوں پر خودکش حملے میں ملوث ملزم کی شناخت کی گی-

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم داد بخش کو چشم دید گواہ نے عدالت میں شناختی پریڈ کے دوران شناخت کیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مزید تفتیش اور ملزم کی نشاندہی پر اسکے گھر نہارو گوٹھ میں تلاشی کے دوران اہم شہادتوں کو قبضے میں لے کر دو دستی بم، ریموٹ کنٹرول سرکٹ، بارود، وائر ڈیٹونیٹر برآمد کیے گیے۔

حکام کے مطابق ملزم پر مزید مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب طالب علم داد بخش عرف شعیب بلوچ کی ہمشیرہ نے سی ٹی ڈی کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 29 اپریل کو جب ریاستی اہلکاروں نے شعیب اعظم کے کمرے پر چھاپہ مارا تو شعیب کے کمرے کے نزدیک دیگر طالب علم بھی رہائش پذیر تھے۔ اس وقت ریاستی اہلکاروں نے باقی افراد کو جانے دیا اور صرف شعیب کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

ہمیشرہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اس وقت شعیب کے گھر سے اسلحہ کیوں بر آمد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب سندھ کے وزیر اطلاعات نے اپنے پریس کانفرنس میں شعیب کی گرفتاری ماری پور ھاکسبے سے ظاہر کی اور آج گلشن اقبال کے گھر پر چھاپہ مار کر اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا ڈرامہ رچایا گیا، ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے ہزاروں جھوٹ کا سہارا لینا پڑتا ہے انہیں سوچنا چاہیے کہ سچائی نہیں چھپ سکتی۔

خیال رہے کہ بلوچ قوم پرست جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں سی ٹی ڈی کی کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کرچکی ہیں ۔کئی لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانے کے بعد جعلی کیسز میں جیل بھیجنے پر سی ٹی ڈی کی کاروائیوں کو مشکوک قرار دیا گیا ہے ۔