ژوب کے مختلف علاقوں میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے متعدد شہری متاثر ہوئے جن میں سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
حکام کے مطابق عید کے پہلے روز ہیضے سے متاثر ہونے والے 30 افراد کو اسپتال لایا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم، سیلاب اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے وبا پھیلنے کا بہت زیادہ خدشہ ہے لہٰذا شہری کھانے پینے اور صفائی کے معاملے میں احتیاط کریں۔
ضلعی ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح الرٹ ہیں۔