پیاروں کی گمشدگی کے باعث عید نہیں مناسکتے، کراچی میں احتجاج جاری

215

کراچی پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو چودہ روز مکمل ہوگئے۔

احتجاجی کیمپ میں لاپتہ عبدالحمید زہری کی بیٹی سعیدہ حمید نے کہا کہ ملک بھر میں عید کی تیاریاں زور و شوروں سے جاری ہیں، قربانی کی خریداری اور عید کی شاپنگ میں مصروف ہیں۔ مگر وہ اپنے پیاروں کی قید میں ہونے کی وجہ سے عید تیاریوں سے بھی محروم ہوکر رہ گئے ہیں کیونکہ ان کے کمانے والوں کو لاپتہ کردیا گیا جس کی وجہ سے وہ سخت مالی تنگ دستی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پیاروں کو عید سے قبل بازیاب کیا جائے۔ تاکہ وہ اپنی عید صحیح طریقے سے منا سکے۔ سعیدہ حمید نے کہا کہ اگر ان کے پیاروں کو بازیاب نہیں کیا گیا تو وہ عید کے روز بھی احتجاج جاری رکھیں گے۔

آج احتجاجی کیمپ میں عبدالحمید زہری، سعید عمر، محمد عمران، شوکت بلوچ اور نوربخش حبیب کے لواحقین شریک تھے۔