پاکستان منظم منصوبے کے تحت بلوچوں کی نسل کشی کررہی ہے – تحریک طالبان پاکستان

943

پاکستان تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے کہا پاکستان منظم منصوبے کے تحت بلوچ نسل کشی کو جاری رکھا ہوا ہے، بلوچستان میں ریاستی اداروں کی جانب سے ماورائے عدالت قتل عام کا سلسلہ جاری ہے حال ہی میں بلوچستان کے علاقے زیارت میں نو بے گناہ بلوچوں کو جعلی مقابلے میں بے دردی سے شہید کیا گیا جن میں اکثر کی تعداد ان بلوچوں کی ہے جو کالج اور یو نیورسٹیوں سے اٹھا کر غائب کیے گئے تھے-

محمد خراسانی نے کہا یہ ان جنگی جرائم کا تسلسل ہے جو پاکستانی فوج کی جانب سے پچھلے چودہ سالوں میں کیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے-

ترجمان نے کہا یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ بلوچ قوم کی نسل کشی ایک منظم منصوبے کے تحت کی جارہی ہے بلوچ قوم کو محروم رکھنے کی خاطر ایک طرف بلوچ سرزمین کی قیمتی معدنیات سے ان کو محروم کیا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف بلوچ قوم کے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت طبقہ کو خفیہ ادارے اور فورسز اٹھا کر غائب کر دیتی ہیں اور کچھ عرصہ بعد ان کی مسخ شدہ لاوارث لاشیں کسی سٹرک وبیاباں میں پھینک دیتے ہیں-

تحریک طالبان ترجمان نے کہا کہ بلوچ قوم کے ساتھ ریاستی دشمنی صرف یہاں نہیں رکتی اکثر یہ بھی دیکھنے کوملتا ہے کہ بجائے اس کے کہ شہداء کے لواحقین کو ریاست کی جانب سے انصاف مہیا کیا جائے الٹا اس پر احتجاج کرنے والے پر امن شہریوں پر ریاستی اداروں کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے بد ترین تشدد کیاجاتاہے جو کہ سراسر ظلم ہے-

محمد خراسانی کے مطابق تحریک طالبان پاکستان، پاکستان کی تمام اقوام اور بالخصوص مظلوم بلوچ قوم کی حفاظت اپنا فرض سمجھتی ہے اور اس کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ہم ان شہداء کرام کے غم میں ان کے ورثاء کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائیں-

ترجمان نے مزید کہا کہ تحریک طالبان پاکستان ان شہداء کے قاتلوں کو کیفر کر دار تک پہنچا کر نشانہ عبرت بنانے کا عزم کرتی ہے-