وڈھ : کوئٹہ کراچی شاہراہ تاحال بند

466

کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ گذشتہ 9 گھنٹے سے بند، مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں-

آج صبح مظاہرین نے بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ کے قریب رکاوٹیں کھڑی کرکے قومی شاہراہ تمام قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا، رکاوٹوں کے باعث کوئٹہ کراچی سفر کرنے والے مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں-

مقامی ذرائع نے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ چند روز کے دؤران وڈھ اور گردنواح میں جاری کشت و خون اور قتل و غارت، چوری اغواء برائے تاوان جیسے واقعات کے خلاف مقامی افراد نے احتجاجاً کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو بند کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کچھ روز سے چوری اور اغواء برائے تاوان کے درجنوں واقعات پیش آئیں ہیں عوام انتظامیہ سے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کررہی ہے-

یاد رہے چند روز میں کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر مسافر بسوں پر فائرنگ اور مسافروں کو لوٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں دو روز قبل قلات منگچر کے قریب نامعلوم افراد نے کوئٹہ جانے والے بسوں پر فائرنگ کردی، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بسوں میں ڈکیتی کے واردات سمیت مذکورہ علاقوں میں اغواء برائے تاوان کے کئی واقعات اس سے قبل بھی پیش آتے رہے ہیں-

مقامی افراد ایسے واقعات میں مبینہ طور پر سرکاری حمایت یافتہ جتھوں کو ملوث قرار دیتے ہیں جبکہ واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں-

اس سے قبل پنجگور، تربت، سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں چوری ڈکیتی و قتل کے واردات میں ملوث ڈیتھ اسکواڈز کے خلاف کاروائی کا مطالبات پر شدید عوامی ردعمل دیکھنے میں آئی۔ مظاہرین نے بلوچستان میں پرائیوٹ ملیشاء اور ڈیٹھ اسکواڈز کی ریاستی پشت پناہی کی خاتمہ اور واقعات میں ملوث کرداروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں-