وادی مشکے میں فوجی آفیسر سمیت آٹھ اہلکاروں کو ہلاک کیا – بی ایل ایف

831

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے وادی مشکے میں پاکستانی فوج کے ایک آفیسر سمیت آٹھ اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہمارے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں آج جمعرات اکیس جولائی کی رات سات بجے ملیشبند میں فوجی قافلے کی ایک ویگو گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

 انہوں نے کہا کہ فوجی قافلے میں شامل ایک ویگو گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں سوار ایک فوجی آفیسر،سمیت آٹھ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں اور ویگو گاڑی مکمل تباہ ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔