نوشکی: مزید ایک لاپتہ نوجوان کی شناخت ہوگئی

421

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے جبری طور لاپتہ ایک اور نوجوان کی شناخت ہوگئی، مجموعی طور پر لاپتہ نوجوانوں کی تعداد  چھہوگئی۔

نمائندہ ٹی پی بی کے مطابق گذشتہ رات نوشکی شہر سے متصل علاقہ قادر آباد سے لاپتہ ایک اور نوجوان کی شناخت افتخار بلوچولد بدل خان کے نام سے ہوئی ہے جو میٹرک کا طالب علم ہے۔

مذکورہ نوجوان کو بھی گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپے دوران حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ گذشتہرات لاپتہ کیے جانے والے نوجوانوں کی تعداد چھ ہوگئی جبکہ ان میں چودہ سالہ طالبعلم بھی شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ گذشتہ رات دو بجے کے قریب پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے بڑیتعداد میں علاقے میں آکر گھروں پر دھاوا بول دیا، اس دوران خواتین سمیت دیگر افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔