ملیر ندی میں سیلابی ریلے سے قریبی آبادی کی نقل مکانی

764

ملیر ندی میں بڑا سیلابی ریلا آنے کے باعث قریبی علاقوں سے شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

 پولیس کے مطابق ملیر ندی میں بڑا سیلابی ریلا تھانہ بولا خان کے پاس سے آیا، کئی کئی فٹ پانی ملیر ندی میں آرہا ہے  جس کےباعث کافی علاقے کو خالی کرالیا گیا جب کہ دیگر کو بھی خالی کرایا جارہا ہے۔

ملیر ندی لنک روڈ کو پانی آنے کے باعث بند کردیا گیا ہے جب کہ یار محمد گوٹھ میں پانی کا ریلا داخل ہوگیا، پانی کی رفتار میں شدتآتے ہی رہائشی افراد باہر نکل آئے اور محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع کردی۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے شہریوں کو پولیس موبائل اور دیگر گاڑیوں سے باہر نکالنا شروع کردیا ۔