مشکے میں انٹرنیٹ کی عدم فراہمی – عوام سراپا احتجاج

350

بدھ کے روز بلوچستان کے ضلع آوران کے تحصیل مشکے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشکے ویلفیر ایسوسی ایشن کی جانب سےمشکے میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کی کال پر عوام نے سڑکوں پر نکل کر اپنے مطالبات کے حق میں ریکی نکالی اور حکومت وقت سے علاقے کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

مظاہرین نے انٹرنیٹ کی فراہمی منشیات کا خاتمہ اور تعلیمی بحران جیسے اہم مسائل کو اجاگر کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ ہم اس جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل دور میں انٹرنیٹ جیسے سہولیات سے محروم ہے اس جدید دور میں انٹرنیٹ آکسیجن کی طرح ضرورت بن چکا ہے، اکیسویں صدی میں دنیا انٹرنیٹ کے ذریعے ایک گلوبل ویلج میں تبدیل ہوچکا ہیں مگر افسوس کی بات ہے مشکے کے لوگ ابھی تک انٹرنیٹ جیسے سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلباء سمیت اور تمام کاروباری افراد بہت زیادہ متاثر ہورہے ہیں کیونکہ دور جدید میں زیادہ تر کاروبار انٹرنیٹ آنلاین اور واٹساپ کے ذریعے کیا جاتا ہیں لیکن ہم مشکے والے دنیا سے سو سال پیچے ہیں نہ بجلی نہ روڈ نہ ہسپتال نہ انٹرنیٹ کی سہولت جو کہ آجکل بین الاقوامی سطح میں یہ تمام چیزیں انسان کی بنیادی حقوق میں شمار ہوتے ہیں کیا ہم انسانوں میں شمار نہیں جو ہربار ہمیں دھوکہ دیا جاتا ھے اب ہم مزید خاموش نہیں ہونگے ہمیں ہمارے حقوق ملنے چاہیں ۔

مظاہرین نے کہا کہ مشکے اور آواران آج بھی زمانہ قدیم کے منظر پیش کررہے ہیں اور لوگوں کو بنیادی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے انسانی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔