پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں چار افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے افراد فورسز کے خلاف کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں جبکہ ان کے قبضے سے گولہ بارودبھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کاروائی مذکورہ افراد کے موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلہ میں یہ افراد مارےگئے ہیں۔
مارے جانے والے افراد کی شناخت آئی ایس پی آر نے ظاہر نہیں کی ہے ناہی دیگر ذرائع نے اس کاروائیوں کے بارے میں اپنا موقف دیاہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں فورسز کے خلاف کاروائیوں میں تحریک طالبان پاکستان سرگرم رہی ہے جبکہ فورسز کے ساتھ انکی جنگ بندی بھی جاری ہے وہیں دوسری جانب علاقے میں فورسز پر حملے اور فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مسلح افراد کے مارےجانے کے رپورٹ موصول ہوتے رہے ہیں۔