ریاستی کارندے ظفر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

805

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی ڈیتھاسکواڈ کے کارندے ظفر ولد محمد جان سکنہ زامران حالیہ گیبن ڈل بازار کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے کلاتک مینو میں نشانہبنا کر ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظفر قابض ریاست کی نیٹ ورک کا کارندہ تھا جس نے بلوچ قومی جہد آزادی کے خلاف اپنا ایک نیٹ ورک بنایا تھا۔ناصرآباد، کوہ شورماہ بند اور ارد گرد کے علاقوں کی نگرانی کے لیے اسے پاکستانی فوج نے خاص ٹاسک دیا تھا۔ وہ مسلسل سرگرمتھا اور ان علاقوں میں فوج کے ساتھ آپریشنوں میں بھی شریک تھا۔

مذکورہ مجرم ریاستی پشت پناہی میں چوری، ڈکیتی، منشیات فروری اور زمینوں پر قبضہ کرنے کے ساتھ دیگر سماجی برائیوں میںملوث تھا۔ قومی مجرم ظفر کا بھائی بھی انہی سرگرمیوں میں ملوث اور شریک جرم ہے۔

تنظیم کی انٹیلی جنس ٹیم کافی وقت سے ظفر اور اسکی نیٹ ورک کے تعاقب میں تھے۔ کل سرمچاروں نے رات 8 بجے کاروائی کر کےظفر ولد محمد خان کو ہلاک کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ قابض فورسز کا ساتھ دینے والے کسی بھی شخص کو نہیں بخشا جائے گا۔