دنیا کی کوئی طاقت بلوچوں کی دفاعی جنگ کو رد نہیں کر سکتی – ڈاکٹر اللہ نذر

1386

زیارت واقعہ کے خلاف بلوچ حلقوں میں شدید ردعمل دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم کے رہنماء ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پہ اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہمہذب دنیا، اقوام متحدہ، امریکہ اور عالمی طاقتیں جنہوں نے اپنی غیر ملکی پالیسی کو انسانی حقوق کی پاسداری سے مشروط کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نو بلوچوں کا حالیہ قتلِ عام بوسنیا کا ایک بار پھر عکس العمل ہے۔ ان حالت میں دنیا کی کوئی طاقتبلوچوں کو دفاعی جنگ شروع کرنے کے حق کو رد نہیں کرسکتی۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب زیارت میں پاکستان فورسز نے جعلی مقابلے میں پہلے سےلاپتہ نو افراد کو قتل کردیا ہے۔

قتل ہونے والوں میں اب تک پانچ کی شناخت ہوئی ہے باقیوں کا شناخت ہونا باقی ہے۔

شناخت ہونے والوں میں شمس ساتکزئی، انجینئر ظہیر، شہزاد دہوار، مختیار اور سالم شامل ہیں،