خضدار فائرنگ سے دو افراد ہلاک

361

بلوچستان کے ضلع خضدار میں جمعہ کے روز فائرنگ کے ایک واقعہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالکریم چنال ولد چاکر خان اور رسول بخش ولد عبدالکریم موقع پر ہلاک ہوگئے ۔

واقعہ باغبانہ لونڈو کراس کے قریب پیش آیا۔ قتل ہونے والے دونوں باپ بیٹے ہیں جو موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ تعلق ضلع سوراب آرچونو سے بتایا جاتا ہے ۔عبدالکریم لیویز فورس کا سپاہی ہے ۔

مقامی انتظامیہ نے لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا اور مزید تفتیش شروع کردی ابتک کے اطلاعات کے مطابق واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔