بلوچستان کے ضلع خاران سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والےشخص کی شناخت غلام جیلانی حسین زئی کے نام سے ہوئی ہے۔
خاندانی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلام جیلانی حسین زئی کو کل خاران میں جامع مسجد کے قریب سے کچھنقاب پوشوں بندوق بردار افراد اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اغواء کیا۔
خاندانی ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ہمارے فیملی کے ساتھ پہلا واقعہ نہیں ہے گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ ہمارے کمسن بچوںاور بزرگوں سے لیکر چادر وچاردیواری کی عزت تک کو نہیں بخشا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے بچے اور عورتیں اپنے ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں جو نہ صرف ہمارے شہری بلکہ انسانیحقوق کی بھی خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم تمام ملکی اداروں سے اپیل ہے کہ ہم پُرامن شہری ہیں ہمیں یوں گمنام کھاتوں میں نہ ڈالا جائے۔ اور ہم تمامانسانی حقوق کے علم برداروں اور ہمدردوں سے اپیل کرتے ہیں غلام جیلانی بلوچ کی غیر قانونی اغواء کے خلاف مؤثر آواز بلند کریں ۔