جہد مسلسل کا نام بی پی اے – شمس بلوچ

250

جہد مسلسل کا نام بی پی اے

تحریر: شمس بلوچ

دی بلوچستان پوسٹ

اس دنیا میں انسان پیدا ہوتے ہی اپنی نشو ونما اور خود کو زندہ رکھنے کی جستجو اور کاوش میں لگ جاتا ہے۔ اپنی ضرورت کی تکمیل کے لیے تگ و دود کرتا ہے اور اس دورانیہ میں ہر طرح کی تکلیف اور مشکلات کو برداشت کرتا ہے اور ساتھ ساتھ اپنے اندر مختلف صلاحیتوں کو ابھارنے اور تراشنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔ یہی وہ اسباب ہیں جو ہماری پرورش اور زندہ ہونے کی گواہی دے رہے ہیں۔

زندگی کے خواہشوں کو پورا کرتے کرتے آج ہم اس نہج پر آپہنچے ہیں کہ جہاں ہم پھر سے اپنی اُمیدوں کی چراغوں کو روشن کرنا چاہتے اور وہ اُمید یا مشعل راہ ہمیں “بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن” کی شکل میں میسر آیا ہے۔

بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان میں پہلی بار فزیوتھراپی کمیونٹی کے لیے اس طویل تاریکی میں اُمید کی کرن بن کر سامنے آئی ہے۔ جو ہر کسی کی ذہن میں اتحاد، اعتماد اور روشنی جیسے نایاب خیالات کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اپنے حقوق کو حاصل کرنے کے لیئے جہد مسلسل کی درس دے کر ہمیں ہماری حقیقت سے آشنا کیا جہاں لوگوں کو فزیوتھراپی جیسے فیلڈ سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں تھا مگر آج بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کی بدولت پورے بلوچستان سے اس شعبے کی اہمیت اور فضیلت سے باخبر ہیں۔

بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن نے فزیوتھراپسٹ ڈاکٹرز جو پچھلے کئی سالوں سے بے روزگاری بغیر معاوضہ کے ہاؤس جاب اور سولہ سال پرانی جاب اسٹرکچر جیسے بڑے مسئلوں کو لے کر ہر در پر دستک دے کر اپنے ان مسئلوں کو حل کرنے کی کوشش کی مگر ہر طرح نااُمیدی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔

مگر اپنے مسئلوں سے لاتعلقی اختیار کرنے کو گوارا نہ سمجھا بلکہ مزید مضبوطی اور توانائی کے ساتھ اپنی جدوجہد کو برقرار رکھا۔ جس نے ہمیشہ عمل پر یقین رکھتے ہوئے اپنے مسئلوں کو حل کرنے کے لیے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگاکر ہر طرح کے مشکلات کو برداشت کرکے اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کا عہد کیا کہ جب تک بلوچستان کے فزیوتھراپسٹ کو ان کے حقوق فراہم نہیں کیئے جاتے وہ اسی طرح اپنی جہد کو برقرار رکھیں گے اور آج بھی بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ اپنے حقوق کو پانے کی کوشش میں بدستور جاری و ساری ہیں۔ جس کی بدولت آج پورے بلوچستان کے فزیوتھراپسٹ اپنے حقوق اور اپنی بنیادی ضروریات کو حاصل کرنے کے لیے اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن نے اپنی قربانیوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ صرف اور صرف اپنی کمیونٹی کے مشترکہ مفادات اور حقوق کو حاصل کرنے کے لیے معرض وجود میں آیا ہے ناکہ کسی ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کے لیے۔

ہمیں یقین ہیکہ بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن ہمیشہ اپنی کمیونٹی کے حقوق کے دفاع میں صف آرا ہوگی جیسے اب ہے۔


دی بلوچستان پوسٹ: اس تحریر میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں