تمپ: مارٹرز گولے کے دھماکے میں خواتین و بچے سمیت 3 افراد زخمی

347

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں ایک گھر میں گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل تمپ کے علاقے میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پنجوئے ڈن میں موسیٰ نامی شخص کے گھر میں گولاگرنے سے موسیٰ سمیت اس کی بیوی حفیظہ اور بیٹی مائیکان زخمی ہوئے جبکہ حفیظہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیںفوری طور پر علاج کے لئے تربت منتقل کیا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی تمپ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق رات گیارہ بجے کے قریب شدید فائرنگ اور تیں گولےگرنے کی آواز سنی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسی محلے میں گولہ گرنے سے خاتون شہید ہوگئی تھی جس کے بعد پاکستانی فورسز کیخلاف علاقہمکینوں نے احتجاج کیا۔