تربت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، مستونگ سے لاش برآمد

631

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ مستونگ سے کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت معاذ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تربت کے علاقے سنگانی سر میں پیش آیا ہے جبکہ قتل ہونے والا شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص پولیس میں ملازم تھا۔

ذرائع مزید بتارہے ہیں مقتول فٹ بالر تھا اور مقامی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی تھے۔ تاہم واقعہ محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب مستونگ سے اطلاعات ہیں کہ ولی خان لیویز تھانہ کے حدود میں پشکرم کے جنگل میں ممنی کے مقام سے ایک نامعلوم شخص کی پرانی لاش برآمد ہوئی ہے جسے شناخت کیلیے سول ہسپتال کوئٹہ کردیا گیا ہے۔

لاش کے قریب سے پسٹل کے خالی خول بھی برآمد ہوئے ہے،لاش پرانی ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہے، البتہ لاش کے قریب جوتے بھی ملے ہیں۔