بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

827

بلوچ لبریشن آرمی نے آج بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ولی جیٹ کے مقام رہائش پذیر قابض پاکستانی فورس فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ مذکورہ اہلکار ایک چوکی کے قریب رہائش پذیر تھے، جہاں سے وہ گشت کیلئے نکلتے تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل اے سرمچاروں کے حملے کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جن میں شدید زخمی سپاہی محمد یوسف بھی شامل ہے۔ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے، مقصد کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔