بلوچستان: مختلف واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے

398
File Photo

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور دیگر دو شہروں میں فائرنگ اور دیگر نوعیت کے واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

یہ واقعات کوئٹہ، مستونگ اور ڈیرہ بگٹی میں پیش آئے ہیں، کوئٹہ سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کلی کمالو کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد گل ولد محمد حسین نامی شخص کی زندگی گا خاتمہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاش کو اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیاہے۔

محمد گل اور محمد جان

مستونگ کانک کے علاقے کلی یار محمد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے غلام مرتضیٰ رخشانی نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ایک اور جان لیوا واقعہ ڈیرہ بگٹی میں پیش آیا، جہاں محمد جان ولد حضوری خان چھت پہ ٹیلی فون کا تار ٹھیک کررہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔