بلوچستان: جون کے مہینے روڈ حادثات میں 134 افراد جانبحق

596

بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی (بی وائی سی ایس) کی جانب سے شائع کردہ بلوچستان کے روڈ حادثات کے ماہانہ رپورٹ کے مطابق سال 2022 کے جون کے مہینے میں ہونے والے حادثات کی تعداد 804 ہے جس میں 134 لوگ جان کی بازی ہار گئے اور زخمیوں کی تعداد 1248 کو پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق 8 جون کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے اخترزئی کے مقام پر ہونے والے حادثے میں 23 افراد جان بحق ہوئیں جن میں 5 بچے 6 خواتین شامل تھے اور ایک ہی خاندان کے 9 افراد اس افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہوگئے ۔

6 جون کو مستونگ میں ایک ٹریفک حادثے میں 10 سالہ ذیشان جانبحق ہوگیا وہ 9 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ ذیشان کے موت کی خبر جب ان کے گھر والوں کو ملی تو ذیشان کے والد دل برداشتہ ہوکر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔

18 جون کو لورالائی سرکی جنگل کے مقام پر ٹریفک حادثے میں انجینیئر خالد فیملی سمیت جانبحق ہوگئے ان کے ساتھ انکی اہلیہ اور 3 سالہ بچی بھی جانبحق ہوگئے۔

بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کی عداد و وشمار مندرجہ ذیل ہیں۔

کوئٹہ، پشین، یارو، سارانان،مستونگ، کردگاپ، کھڈکوچہ،منگچر، قلات، بینچہ، سوراب، گدر، ماراپ، لاکوریان، خضدار، زہری، سنی، وڈھ، وئیر، سوناو، اورناچ، کوراڈو،پیشک، نوغے، باغبانہ، لسبیلہ، اوتھل، دوریجی، ڈرکالا، بوانی، وندر، ویلپٹ، آواران، جل جھاؤ، مشکے، منجوانی پاس، چمن، کویک اور شیلا میں کل 534 حادثات پیش آئے جن میں 53 اموات اور 817 زخمی ہوئے۔

اسی طرح بلوچستان کے دیگر علاقوں میں جن میں لورالائی، میختر، دکی، بوری، زنگی ول کدیزئی، شاہ کاریز، سرکی جنگل، ژوب، خانوزئی،مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، کان میترزئی، گلستان، شیرانی اور بادیزئی میں 150 حادثات ہوئے، جن میں 41 اموات اور 174 زخمی ہوئے۔

سبی، بولان،کچھی، ڈیڑھ مرادجمالی، نصیرآباد، ڈیرہ اللہ یار، بختیار آباد، جعفرآباد، ہرنائی، سنجاوی، مشکاف، ڈھاڈر، برکھان، رکنی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، حاجی شار اور نورالدین میں 85 حادثات پیش ہوئے جن میں 21 اموات اور 185 افراد زخمی ہوئے۔

تربت، پنجگور، گوادر، جیونی،اورماڑہ، پسنی، کیچ، ہوشاب اور آپسر میں 21 حادثات رونماءہوئے جن میں 10 اموات اور 43 زخمی ہوئے۔

نوشکی، خاران، دالبندین، چاغی، گردی جنگل، نوکنڈی، ریکوڈک، کراس، تفتان پدگ اور لانڈی میں 14 حادثات واقعہ ہوئے جن میں 9 اموات اور 29 افراد زخمی ہوئے اور ان زخمیوں میں 45 فیصد لوگ شدید زخمی ہو گئے تھے جن کا علاج جاری ہیں ۔

بی ایم سی ہسپتال میں بہت سے مریض تشویشناک حالات میں ہیں ۔ ان اموات میں 24 بچے اور 23 خواتین شامل ہیں ۔