انسانی حقوق کے علمبردار طاہر ہزارہ انتقال کرگئے

513

ہزارہ رہنما طاہر خان ہزارہ انتقال کرگئے، طاہر خان ہزارہ کا موت دل کے دورہ پڑنے کے باعث ہوا ہے۔

جلیلہ حیدر کے مطابق آج صبح انکو دل کا دورہ پڑا جس کے سبب انہیں سنڈیمن پھر سٹی ہسپتال لے جایا گیا وہاں پر بھی ڈاکٹروں کے عدم دستیابی کے سبب وفات پا گئے۔

خیال رہے طاہر ہزارہ بلوچستان میں لاپتہ افراد و انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے والوں میں سے ایک توانا آواز تھے۔

انہیں متعدد بار بلوچستان میں انسانی حقوق کے حوالے آواز اٹھانے پہ جیل و ایف آئی آر کا بھی سامنا رہا ہے تاہم وہ آخری وقت تک بلوچستان میں ہونے والے ظلم و جبر پہ آواز اٹھاتے رہے ہیں۔