آذربائیجان میں جانبحق ثاقب کریم کی میت بسیمہ پہنچ گئی

614

آذربائیجان میں گذشتہ دنوں جانبحق ہونے والے بلوچستان کے رہائشی ثاقب کریم کی میت ان کے آبائی علاقے بسیمہ پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 8 جولائی کے روز آذربائجان کے مرکزی شہر باکو میں سمندر کنارے ایک لاش برآمد کی گئی تھی جس کی بعدمیں شناخت بلوچستان کے رہائشی ثاقب کریم کے نام سے ہوگئی تھی۔

ثاقب کریم کی میت باکو سے لاہور پہنچی تھی جوکہ ذرائع کے مطابق فیملی کے ہمراہ گذشتہ رات ان کے آبائی علاقے بسیمہ پہنچ گئیہے۔

واضح رہے کہ ثاقب کریم گزشتہ کئی سالوں سے آذربائجان میں سیاسی پناہ پر رہائش پزیز تھے۔ اس سے قبل بلوچستان میں ثاقبکریم کے دو بھائی طارق کریم اور عاصم کاریم کی جبری گمشدگی کے بعد مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی تھی۔