کیچ: فورسز چوکی پر حملہ

491

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ کیا ہے۔

حملہ فورسز کی چوکی پر ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ کے مقام پر گیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنارہا ہے، تاہم اس حملے کی تصدیق حکام کی جانب سے تاحال نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ  آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں، تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کیہے۔