کوئٹہ: فائرنگ سے دو خواتین سمیت ایک شخص ہلاک

173

بلوچستان کے دارالحلومت کوئٹہ میں اتوار کے روز فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جان محمد روڈ اور قمبرانی روڈ پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ جان محمد روڈ میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ ہلاک شخص کا شناحت آزاد خان ولد بگو خان کے نام سے ہوا۔ جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ قمبرانی روڑ میں پیش آیا جہاں گھر میں گھس کر فائرنگ سے دو خواتین کو قتل کیا گیا۔

ایدھی نے لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازعہ ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں ٹشکیل دی گئی ہیں۔