قلات: لیویز گشتی ٹیم پر حملہ۔ دو اہلکار زخمی

341

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر جوہان کراس بازار پرنس ہوٹل ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی لیویز موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق لیویز موبائل بازار جوہان کراس ایریا میں معمول کی گشت پر تھا کہ پرنس ہوٹل جوہان کراس ایریا میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار محمد حمزہ اور ثناءاللہ زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراو کرکے مزید چیکنگ شروع کردی ہے۔

قلات اور گرد نواح میں پاکستانی فورسز پر اس سے پہلے متعدد حملے ہوچکے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنطیمں قبول کرتی آرہی ہیں۔ تاہم آج ہونے والے حملہ کی زمہ داری ابتک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

دریں اثنا کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے بٹ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کریم ولد غلام جان نامی شخص زخمی ہوا ہے۔ تاہم واقعہ کی محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔