عید کی چھٹیوں پر تربت جانے والے چار طالب علم جبری لاپتہ

599

کوئٹہ میں زیر تعلیم چار بلوچ طالب علم عید کی چھٹیوں پر گھر لوٹتے ہوئے رستے سے جبری گمشدگی کا شکار ہوگئے ہیں-

اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ سے تربت جانے والے چار بلوچ طالب علموں کو مستونگ کے قریب بس سے اتار کر حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

تفصیلات کے مطابق 3 جولائی کی شام کوئٹہ سے مکران جانے والے الرؤف کوچ سے مستونگ کے مقام پر سی ٹی ڈی اور سول کپٹروں میں ملبوس مسلح افراد نے چار بلوچ طلباء کو اس وقت گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے جب وہ کوئٹہ سے تربت کی طرف ایک لوکل بس میں سفر کررہے تھیں-

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے طلباء کی شناخت جہانزیب بلوچ، عبدلنبی، طلال بلوچ، رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے-

جبری گمشدگی کا شکار طلباء کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ سے ہے جبکہ طلباء اپنی عید کی چھٹیوں پر گھر لوٹ رہے تھے-