بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی پر حملہ کرکے چار افراد کو ہلاک جبکہ چھ کو زخمی کردیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ ہرنائی کے علاقے چپر لفٹ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے چار مزدوروں کو ہلاک اور چھ کو زخمی کردیا ہے، ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے فرار ہونے سے قبل تعمیراتی کمپنی کے کیمپ اور مشینری کو بھی نذر آتش کر دیا ہے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی جبکہ واقعہ میں زخمی اور لاشوں کو ہرنائی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان کے نصیر آباد کے علاقے چھتر میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ریتی بھرنے والے 4 مزدوروں کو اغواء کرکے ٹریکٹر کو آگ لگا دی تھی۔
پولیس کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ چھتر کی حدود شاہ پور سے 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 8 مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ریتی بھرنے والے 4 مزدوروں کواغوا کرلیا۔