بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کولواہ میں بلور کے مقام پر پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا۔ کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور اس دوران دھماکوں کی آواز بھی سنائی دی گئی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کو حملے میں جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں جبکہ حملہ آور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیوں قبول کرتی رہی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔