کوئٹہ: پولیس تھانے پر بم حملے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کرلی

414

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں نیو سریاب تھانے پر گذشتہ رات دستی بم حملہ ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم نیو سریاب تھانے میں پھینکا گیا۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق دستی بم تھانے کی دیوار سے پارکنگ ایریا میں گرا۔ دھماکے سے گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بی آر جی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ رات نو بجے کے قریب کوئٹہ نیو سریاب پر قابض پاکستانی پولیس تھانے کے اندر دستی بم پھینکا جس کے دھماکے کے نتیجے میں قابض پولیس کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے بلوچستان پر قابض فوج و اسکے مقامی ایجنٹوں و تنصیبات پر شدت کے ساتھ جاری رہیں گے جب تک قابض پاکستانی فوج بلوچستان پر اپنا ناجائز قبضہ ختم کرکے مکمل انخلاء نہیں کرتا۔