کوئٹہ میں فائرنگ سے نائب تحصیلدار ہلاک

552

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک ہلاک ہوگیا۔

پولیس کےمطابق کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاکہوا۔

پولیس کا  کہنا ہے کہ ہلاک شخص کی شناخت عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے جو قلعہ عبداللہ  کا نائب تحصیلدار ہے جب کہ مقتول  کوئٹہ کا رہائشی  ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول کا ساتھی چمن لیویز محرر سرور بنگلزئی محفوظ رہا۔ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکےہیں۔

خیال گذشتہ روز جعفرآباد کے علاقے قیدی شاخ کے قریب مندرانی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کرکے ہیڈکانسٹیبل اور کانسٹيبل کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے