کوئٹہ سے لاپتہ نوجوان کی گرفتاری ڈیرہ بگٹی سے ظاہر کردی گئی ہے-
کاؤنٹر ٹیرریزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے ایک شخص کو گرفتار کرکے قبضہ سے پستول سمیتبارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے گرفتار شخص کی شناخت خضدار کے رہائشی عبدالباسط ولد عبدالغنی سے ہوئی ہے تاہمگرفتاری ظاہر کئے گئے مذکورہ نوجوان کے قریبی ذرائع کے مطابق عبدالباسط چار ماہ قبل کوئٹہ سے جبری گمشدگی کا شکار ہوئےتھے-
عبدالباسط کے قریبی ذرائع کے مطابق 17 فروری کو کوئٹہ کے علاقہ جیور کالونی میں پاکستانی ایف سی و خفیہ اداروں نے گھر پرچھاپہ مارتے ہوئے انھیں حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔
باسط ولد عبدالغنی کی جبری گمشدگی کے اطلاع تب انکے قریبی ذرائع کی جانب سے میڈیا کو دی گئی تھی-
خیال رہے لاپتہ افراد کی گرفتاری یا جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے دعوے پہلے بھی سی ٹی ڈی قبول کرتا آرہا ہے۔اس سے قبلخضدار سے لاپتہ طالب علم حفیظ بلوچ کو بلوچستان نصیر آباد سے بارودی مواد کے ہمراہ گرفتاری ظاہر کردی گئی تھی-
کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حفیظ بلوچ کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے بی ایل اے سے تعلق کا الزام عائد کیا گیا ہے۔جبکہ حفیظ بلوچ اب نصیر آباد پولیس تھانے میں قید ہیں اور انکا ٹرائل جاری ہے-