بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ 4681 ویں روز پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔
اس موقع پر ایڈوکیٹ خالدہ بلوچ ،نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالغنی بلوچ، آغا نعمت اور دیگر لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔
تنظیم کے وائس چئیرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی کارکنان اور قومی جدوجہد سے وابسطہ لوگوں کی جبری گمشدگیاں جاری ہیں۔ریاست طاقت کے زور پر زبان بندی چاہتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان بھر میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے ۔لواحقین آگئے آئیں اور خاموشی تھوڑ دیں تاکہ ہم سب ملکر اپنے لوگوں کی زندگیاں بچا سکیں۔