کاہان میں فوجی آپریشن، گھر نذرآتش

475

بلوچستان کے ضلع کاہان میں جمعرات کے روز مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کی گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان فوج کیجانب سے کاہان کے مختلف علاقوںگُورانڈانی، کیتغی، سارتاف، منھا وڈ میں آپریشن کی جارہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دوران آپریشن لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گھروں کو بھی نذر آتش کیا گیا ہے۔ تاہم ابتک کسیجانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

عسکری حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے تاہم کاہان اور مضافاتی علاقوں میں اس سے پہلے بھیفوجی آپریشنوں میں جانی مالی نقصانات کے اطلاعات بھی سامنے آئے ہیں۔